راجن پور ،ممکنہ سیلاب میں کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کیلئے الرٹ جاری

منگل 25 جون 2019 14:47

راجن پور ،ممکنہ سیلاب میں کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کیلئے الرٹ ..
راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) ممکنہ سیلاب میں کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لئیے تمام محکموں کو الرٹ رہناچاہیے اور اپنی تیاریاں ہر حوالے سے مکمل رکھنی چاہیں ان خیالات کا اظہار اے ڈی سی آر عبدالروف نے ریسکیو 1122 کی طرف سے دریائے سندھ میں بینظیر شہید پل کے مقام پر منعقدہ فلڈ موک ایکسرسائز سے خطاب کرتے ہوے کیا۔

اے ڈی سی آر نے تمام محکموں کی طرف سے لگائے گئے سٹال کا وزٹ بھی کیا اور اور تمام محکموں کی طرف سے فلڈ کے حوالے سے کی گئی تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ فلڈ موک ایکسر سائیز میں ریسکیو 1122 کے علاوہ پی ڈی ایم اے،سول ڈیفنس،محکمہ لائیوسٹاک، پولیس،ضلعی انتظامیہ اور ہیلپ فاونڈیشن کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر چوہدری محمد اسلم نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں کی پیشہ وارانہ تربیت اور تمام محکموں کے آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ بہترین روابط کسی بھی ہنگامی صورت حال پر قابو پانے کے لئے بہترین حکمت عملی ہے۔

(جاری ہے)

آخر میں فلڈ موک ایکسرسائز کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ایمرجنسی آفیسر رانا محمد یامین کا کہنا تھا کہ اس طرح کی فلڈ موک ایکسرسائز کرنے کا مقصد ایمرجنسی سے پہلے اپنے آپ کو ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے تیار رکھنا ہے۔