دہشت گردی کی سیاہ رات ختم، علم کی شمع روشن ہو گئی

پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں رنگ لے آئیں، پاک فوج نے حکیم اللہ محسود کے ہیڈ کوارٹر کولڑکیوں کی درس گاہ میں بدل دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 25 جون 2019 14:59

دہشت گردی کی سیاہ رات ختم، علم کی شمع روشن ہو گئی
اورکزئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جون 2019ء) : حکیم اللہ محسود کے ہیڈ کوارٹر کو پاک فوج نے درس گاہ میں بدل دیا۔تفصیلات کے مطابق اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان دنیا کا وہ ملک ہے جو دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔تاہم پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھی اور ملک میں امن قائم کیا۔پاکستان میں جاری آپریشن ردالفساد اور ضربِ عضب میں پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جان کی قربانی پیش کر کے دہشت گردوں کو شکست دی۔

ملک سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن رد الفساد شروع کیا گیا۔آپریشن رد السفاد سے دو سال میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی۔56 سزا یافتہ دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکایا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی کی تاریک رات ختم ہو گئی، علم کی شمع روشن ہو گئی۔

(جاری ہے)

اورکزئی میں پاک فوج نے حکیم اللہ محسود کے ہیڈ کوارٹر کو درسگاہ میں تبدیل کر دیا ہے۔

پاک آرمی کی کاوشوں سے اس جگہ کو سکول میں بدل دیا گیا ہے جہاں لڑکیوں کو تعلیم دی جاتی ہے۔جس جگہ کو دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم کے لیے استعمال کرتے تھے وہاں پر اب پاکم فوج کی کوششوں اور قربانیوں کے نتیجے میں گرلز ہائی سکول قائم کیا جا چکا ہے جو کہ پوری دنیا کو یہ پیغام دے رہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت لی ہے۔سکول میں تعلیم حاصل کرنے والی بچیوں نے بھی پاک آرمی کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

سکول میں اب تعلیم کا سلسلہ جاری ہے جہاں پرائمری، مڈل اور ہائی سکول کی تعلیم دی جاتی ہے۔خیال رہے گذشتہ سال اگست میں شرپسندوں نے ضلع دیامر کے سب ڈویژن تانگیر میں ایک درجن سے زائد اسکولوں کو جلایا تھا جنھیں صوبائی حکومت نے دوبارہ تعمیر کر کے تدریس شروع کر دی تھی،جس کے بعد دیا میرمیں شرپسندوں کے ہاتھوں نشانہ بننے والے اسکولوں میں علم کی شمعیں پھر سے روشن ہو گئی تھیں جس سے یہ بات واضح ہو گئی کہ تعلیم جیت گئی اور علم کے دشمن ہار گئے ہیں۔