شیخ رشید ایم ایل ون کا معاہدہ دکھا دیں،سیاست چھوڑدوں گا، سعدرفیق

کیوں جھوٹ بولتے ہو؟ آپ نے صرف ایم اویو سائن کیا، میثاق معیشت سے پہلے میثاق جمہوریت پر بات کی جائے، گریبان پکڑ کراور کن پٹی پربندوق رکھ کرمیثاق نہیں کروائے جاتے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 25 جون 2019 15:53

شیخ رشید ایم ایل ون کا معاہدہ دکھا دیں،سیاست چھوڑدوں گا، سعدرفیق
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 جون 2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ شیخ رشید ایم ایل ون کا معاہدہ دکھا دیں، سیاست چھوڑ دوں گا، کیوں جھوٹ بولتے ہو؟ آپ نے صرف ایم اویو سائن کیا،میثاق معیشت سے پہلے میثاق جمہوریت پر بات کی جائے، گریبان پکڑ کراور کن پٹی پربندوق رکھ کرمیثاق نہیں کروائے جاتے۔ انہوں نے آج ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گریبان پکڑ کراور کن پٹی پربندوق رکھ کرمیثاق نہیں کروائے جاتے۔

یہ ہونہیں سکتا کہ آمرانہ اقدام ، انتقامی کاروائیوں میں بھی ملوث ہوں ، اور پھر ڈنکے کی چوٹ پر کہیں کہ ہم کروا رہے ہیں۔ہمیں پتا ہے کون کروا رہا ہے؟کونسا این آر اوکیسا این آراو؟آپ خودکوسلیکٹڈ مان لیں پھر ہم مان لیں گے کہ آپ این آر اودے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

کیونکہ منتخب وزیراعظم این آر او نہیں دے سکتا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بجٹ نے تنخواہ دار طبقے کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔

رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی تباہی میں آخری کیل ہوگا۔بجٹ سے کرپشن کا نیا سیلاب آئے گا؟انہوں نے کہا کہ پولیس ، ایف بی آردوسرے اداروں میں کرپشن نہیں ہے؟ سب دودھ کے دھلے ہوئے ہیں؟ جو حکومت 4ہزار ارب کا ٹیکس اکٹھا نہیں کرسکی؟ وہ ساٹھے پانچ ہزار کیسے پورا کرے گا؟انہوں نے کہا کہ معیشت کے معاملے کو قومی مسئلے کے طور پر دیکھنا چاہیے، میثاق معیشت کی بنیاد بجٹ سے رکھی جائے، حکومت کو میثاق معیشت یاد رہ گیا۔

میثاق جمہوریت کیوں یاد نہیں رہا۔ میثاق معیشت سے پہلے میثاق جمہوریت پر بات کی جائے۔ میثاق کرنے اور ملک چلانے کیلئے سیاسی درجہ حرات نیچے لانا پڑتا ہے۔ہم نہیں بچے، ایم کیوایم والے نہیں بچے، آپ نہیں بچیں گے۔وقت زیادہ نہیں ہے۔ایک آدھ رات جیل میں ایسی آئی جب میرے بھائی کو ہارٹ اٹیک ہوا۔ لیکن میں ڈر گیا بدعا نہیں دی۔ ہم نے کیا چوری کی ہے؟ میں پچھلے 4مہینے سے نیب کی حراست میں ہوں ،مجھے رگڑا تقریروں پر لگ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام کو نقصان ہو ا تو ذمہ داری آپ کی ہوگی، جمہوری نظام خطرے میں ہے، کسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔وزیراعظم چین گئے تو شیخ رشید نے کہا کہ ایم ایل ون کا معاہدہ کرکے آئے ہیں، آپ نے کوئی معاہدہ نہیں کیا، صرف ایم اویو سائن کیا۔انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون کا معاہدہ کیا ہے تو دکھا دیں ، میں سیاست چھوڑ دوں گا۔ریل کا40ارب جب ہم نے چھوڑا، 18ارب پر ہمیں محکمہ ملا، 50پر چھوڑ کرآئے تھے، لیکن اب صرف 16ارب ہے۔ میں 20دن کا آئل چھوڑ کرآیا تھا۔شیخ رشید نے صدر اور وزیراعظم کو خوش کرنے کیلئے ٹرینیں چلائی۔ ریل کا20کروڑ خسارہ ہوچکا ہے۔