عازمین حج کی ویکسینیشن کا عمل شروع

منگل 25 جون 2019 16:05

عازمین حج کی ویکسینیشن کا عمل شروع
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) وزارت مذہبی امور ڈائریکٹوریٹ حج ملتان کے زیر اہتمام عازمین حج کی ویکسینیشن کا عمل آ ج سے شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر حج ملتان امتیازشاہ نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عازمین حج کو گردن توڑ بخار ، ڈسٹ الرجی اور پولیو کی ویکسینیشن کی جارہی ہے، ویکسینیشن کے لئے چار،چارڈاکٹروں کو دو شفٹوں میں تعینات کیا گیا ہے۔

ڈاکٹرصبح9تا شام 5بجے تک حجاج کرام کی ویکسی نیشن کریں گے ۔انہو ں نے کہا کہ مجموعی طورپر14ہزار حجاج کرام کی ویکسی نیشن کی جائے گی، جن میں 10ہزار سرکاری حج سکیم کے تحت اور 4ہزار پرائیویٹ ٹورآپریٹرز کے ذریعے حج پر جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حجاج کرام کو 37سے 38حج پروازوں کے ذریعے ملتان سے روانہ کیا جائے گا ۔ ویکسی نیشن کا عمل 6اگست تک جاری رہے گا۔