انسداد منشیات کے حوالے سے ورلڈ ڈرگ رپورٹ کل جاری کی جائے گی

منگل جون 16:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر کل بدھ کو انسداد منشیات کی وزارت اور اقوام متحدہ کے انسداد منشیات کے ادارہ کے زیر اہتمام ورلڈ ڈرگ رپورٹ جاری کی جائے گی۔ اس سلسلہ میں مقامی ہوٹل میں صبح ساڑھے 10 بجے خصوصی تقریب منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

انسداد منشیات کے عالمی دن کی مناسبت سے یہ رپورٹ ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔ تقریب میں انسداد منشیات کے وزیر شہریار خان آفریدی، انسداد منشیات کی وزارت کے سیکرٹری امجد جاوید سلیم، اینٹی نارکوٹکس کے ڈی جی میجر جنرل محمد عارف ملک، ڈبلیو ایچ او، یو این او ڈی سی اور دیگر اداروں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔