برائن لارا دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل

عظیم کرکٹر ان دنوں بھارت میں سٹار سپورٹس کےلئے ورلڈ کپ کے حوالے سے تبصرہ کر رہے تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 25 جون 2019 16:31

برائن لارا دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جون2019ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ کے سابق مایہ ناز بلے باز برائن لارا کو سینے میں تکلیف کے بعد بھارتی شہر ممبئی کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔لارا ان دنوں بھارت میں مقیم ہیں جہاں وہ براڈکاسٹر کمپنی سٹار سپورٹس کے لیے ورلڈ کپ کے حوالے سے تبصرہ کر رہے تھے۔50 سالہ سابق ویسٹ انڈین کپتان کو ممبئی کے پوش علاقے پیرل میں واقع گلوبل ہسپتال میں اس وقت منتقل کیا گیا جب انہوں نے سینے میں شدید درد کی شکایت کی۔

(جاری ہے)

عظیم بلے باز لارا نے کئی عالمی ریکارڈ قائم کیے تھے جن میں ٹیسٹ اننگز میں پہلی بار 400 ناٹ آﺅٹ رنز بنانا بھی شامل ہے۔ برائن لارا نے ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتے ہوئے 131 ٹیسٹ اور 299 ون ڈے ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں بالتریب 11 ہزار 953 اور 10 ہزار 405 رنز بنائے۔ٹیسٹ میچ میں لارا کا بڑا انفرادی اسکور 400 ناٹ آﺅٹ اور ایک روزہ میچ میں 169 ہے۔برائن لارا اس سے قبل پاکستان کے سرکاری سپورٹس چینل پی ٹی وی پر بھی کئی عالمی مقابلوں کے دوران تبصروں میں شرکت کر چکے ہیں۔                                                                                                                                                                            
برائن لارا دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل