Live Updates

مولانا فضل الرحمان کی جماعت سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں ذاتی مفادات کیلئے اے پی سی کر رہی ہیں،

دراصل اپوزیشن احتساب سے راہ فرار چاہتی ہیں، حکومت کسی دباؤ میں نہیں ،پی ٹی آئی رہنماء جہا نگیر خان ترین کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 25 جون 2019 16:58

مولانا فضل الرحمان کی جماعت سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں ذاتی مفادات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق جنرل سیکرٹری جہا نگیر خان ترین نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں ذاتی مفادات کیلئے اے پی سی کر رہی ہیں، دراصل اپوزیشن احتساب سے راہ فرار چاہتی ہیں،حکومت کسی دباؤ میں نہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت سمیت تمام پارٹیاں ذاتی مفادات کیلئے اکٹھی ہوئی ہیں، یہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے، دراصل اپوزیشن احتساب سے راہ فرار چاہتی ہیں یہ احتساب سے ڈر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے دباؤ میں ہے اور نہ آ ئے گی اور نہ ہی اپوزیشن حکومت کو دبانے کی پوزیشن میں ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات