وہاڑی:حکومت کی طرف سے ٹیکس لگانے پرباربرزاوربیوٹی پارلرایسوسی ایشنز کااحتجاجی مظاہرہ

صدر باربر ایسوسی ایشن عمران قریشی نے ظالمانہ ٹیکس کو حکومت کی عوام دُشمنی قرار دیا

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 25 جون 2019 16:38

وہاڑی:حکومت کی طرف سے ٹیکس لگانے پرباربرزاوربیوٹی پارلرایسوسی ایشنز ..
وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین- 25جُون 2019ء، نمائندہ خصوصی، منور حُسین رجانہ ) حکومت کی جانب سے ٹیکس لگانے کے خلاف باربرزاوربیوٹی پارلرایسوسی ایشنز کی جانب سے وہاڑی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔یہ احتجاجی مظاہرہ وی چوک سے شروع ہوکرپریس کلب پراختتام پذیرہوا۔مظاہرین نے نئے عائد شدہ ٹیکسوں کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے ان ٹیکسوں کو واپس لینے کامطالبہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے بجٹ میں نئے ٹیکس لگانے کے خلاف باربرایسوسی ایشن اوربیوٹی پارلرایسوسی ایشن نے صدرباربرایسوسی ایشن عمران قریشی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عمران قریشی کاکہناتھاکہ حکومت نے بجٹ میں باربرز،بیوٹی پالرزسمیت مزدورپیشہ افرادپرظالمانہ ٹیکس لگادیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان ظالمانہ ٹیکس کی وجہ سے دووقت کی روٹی کمانامشکل ہوچکی ہے۔

یہ ظالمانہ ٹیکس لگاکرحکومت نے عوام دشمنی کاثبوت دیاہے۔عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پِس رہے ہیں۔ اُن سے زندہ رہنے کا حق نہ چھینا جائے۔ وہ اس وقت چھوٹی سے چھوٹی چیز پر بھی ٹیکس دے رہے ہیں۔ انجمن باربرایسوسی ایشن کے دیگرشرکاء کاکہناتھاکہ ہم پہلے ہی بہت ٹیکس دے رہے ہیں مزیدٹیکس دینے کی سکت ختم ہوچکی ہے۔حکومت صنعتکاروں ودیگرسرمایہ داروں پرٹیکس لگائے نہ کہ غریب مزدوروں کوتنگ نہ کرے اورنہ ہی دووقت کی روٹی کمانے میں رکاوٹیں کھڑی کرے۔ حکومتی اقدامات سے ملک میں افراتفری پھیلنے کاشدیدخطرہ ہے۔

متعلقہ عنوان :