جیکب آباد،ماڈل کورٹ نے بہن کا قتل جرم ثابت ہونے پر بھائی کو پھانسی کی سزا سنادی

منگل 25 جون 2019 17:02

جیکب آباد،ماڈل کورٹ نے بہن کا قتل جرم ثابت ہونے پر بھائی کو پھانسی ..
جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) ماڈل کورٹ نے بہن کا قتل جرم ثابت ہونے پر بھائی کو پھانسی کی سزا سنادی ۔تفصیلات کے مطابق 30 جنوری 2016پے جعفرآباد کے محلے میں رشتیداری کے تکرار پر جوابدار صدام حسین نے فائرنگ کر کے اپنی سگی بہن رقیا لھر کو قتل کردیا تھا۔

(جاری ہے)

تھانہ سول لائن پولیس نے قتل کا کیس داخل کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔ ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ میں کیس کی شنوائی کے دوراں پولیس نے جوابدار کو پیش کیا۔عدالت نے دلائل سن کر اپنا فیصلا جاری کردیا۔جوابدار صدام لھر پر کیس ثابت ہونے پر پہانسی کی سزا سنا دی گئی۔