Live Updates

عمران خان دسمبر 2019ء میں گھر بھیج دیے جائیں گے، نبیل گبول

میری بات ریکارڈ کرلیں ،عمران خان جنوری 2020ء میں وزیراعظم نہیں ہوں گے، عمران خان خود بطور وزیراعظم سلیکٹڈ ہے، ہمارے پاس آج بھی ثبوت ہیں دسمبر میں بھی ہوں گے، لانے والے سر پکڑ کربیٹھے ہوئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 25 جون 2019 17:00

عمران خان دسمبر 2019ء میں گھر بھیج دیے جائیں گے، نبیل گبول
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 جون 2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء نبیل گبول نے کہا ہے کہ ریکارڈ کرلیں،عمران خان دسمبر 2019ء میں گھر بھیج دیے جائیں گے، عمران خان جنوری 2020ء میں وزیراعظم نہیں ہوں گے،عمران خان خود بطور وزیراعظم سلیکٹڈ ہے، ہمارے پاس آج بھی ثبوت ہیں دسمبر میں بھی ہوں گے، لانے والے سر پکڑ کربیٹھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں بتانا چاہوں گا کہ ہمارے ممبرزاگر ایوان میں نہیں آتے ہیں تویہ نوٹس پارٹی چیئرمین کو لینا چاہیے۔

نبیل گبول نے کہا کہ جب آپ کسی ان پڑھ کو اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر کی اتنی بڑی کوسی پر بٹھاتے ہیں تو اس سے آپ کیا رولنگ کی توقع کریں گے۔اسپیکر جج کی طرح رولنگ دیتا ہے۔

(جاری ہے)

اسپیکر جب کتا ب پڑھ کرآتا ہے تو پھر وہ رولنگ دیتا ہے۔مجھے بتائیں سلیکٹڈ کیسے غیرپارلیمانی لفظ ہے؟کیا عمران خان نے قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر سلیکٹ نہیں کیا تھا؟چار بندے تھے جن میں اسپیکر کو سلیکٹ کیا تھا۔

نبیل گبول نے کہا کہ جب ایمپائر انگلی اٹھاتا ہے تو ایمپائر کی انگلی کہا جاتا ہے ، لیکن اسی انگلی کو دوسری طرح اٹھائیں تو گالی بن جاتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سوچنا چاہیے ۔عمران خان خود بطور وزیراعظم سلیکٹڈ ہے، ہمارے پاس 2مہینے بعد دسمبر میں بھی یہ ثبوت ہوگا کہ وہ سلیکٹڈ تھا ،اس لیے اس کو ہٹایا گیا ہے۔نبیل گبول نے کہا کہ یہ بات میری بات ریکارڈ کرکے رکھ لیں، میں نے اتنی باتیں کیں ، ان میں 50فیصد درست ثابت ہوئیں، میں آپ کو واضح کردوں ، عمران خان کو لانے والے سر پکڑ کربیٹھے ہوئے ہیں کہ ہم نے کیا مصیبت اپنے سر لی ہوئی ہے۔عمران خان دسمبر 2019ء میں گھر بھیج دیے جائیں گے، جنوری 2020ء میں عمران خان وزیراعظم نہیں رہے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات