وہاڑی:ٹریفک پولیس ، رکشہ ڈرائیورز اور مالکان کے درمیان میٹنگ کا انعقاد

رکشہ میں گیس سلنڈر اور کم عمر ڈرائیورز کے بیٹھنے پر پابندی پر اتفاق

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 25 جون 2019 17:22

وہاڑی:ٹریفک پولیس ، رکشہ ڈرائیورز اور مالکان کے درمیان میٹنگ کا انعقاد
وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین- 25جُون 2019ء، نمائندہ خصوصی، منور حُسین رجانہ ) ڈی پی اونجیب الرحمان بگوی اورڈی ایس پی ٹریفک شہزادمنظورکی ہدایت پرٹریفک پولیس اوررکشہ ڈرائیورزاورمالکان کے درمیان میٹینگ کاانعقادکیاگیاتاکہ ٹریفک قوانین پرعملدرآمدکویقینی بنایاجائے کیونکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے ایکسیڈنٹ معمول بن چکے ہیں رکشہ یونینز کی جانب سے کہا گیا کہ ٹریفک قوانین پرعملدرآمدکویقینی بنایاجائے گا۔

تفصیل کے مطابق ڈی پی اووہاڑی نجیب الرحمان بگوی کی ہدایت پرٹریفک انسپکٹرظہیراحمدبھٹی نے رکشہ ڈرائیورز،اتفاق رکشہ یونین اوراتحادرکشہ یونین کے راہنماوٴں کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے کہاکہ ڈرائیورزکی طرف سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے آئے روزروڈایکسیڈنٹ معمول بن چکے ہیں جس کی وجہ سے عوام کے جانی اورمالی نقصانات ہورہے ہیں اس لئے تمام رکشہ ڈرائیورزتمام ٹریفک قوانین پرعملدرآمدکویقینی بنائیں عوام کے جان ومال پرکسی قسم کاکمپرومائزنہیں کیاجاسکتا۔

(جاری ہے)

کم عمرڈرائیورزکوکسی صورت میں رکشہ سمیت دیگروہیکلزکی ڈرائیوری نہ کرنے دی جائے۔ون وے کی خلاف ورزی کی وجہ سے نقصانات زیادہ ہورہے ہیں رکشہ ڈرائیورزاپنے لائسنس اوررکشہ کے کاغذات مکمل کرائیں اورہررکشہ پرنمبرپلیٹ آویزاں کریں انسپکٹرظہیراحمدبھٹی کاکہناتھاکہ ٹریفک قوانین اورڈرائیونگ لائسنس کیلئے محکمہ پولیس کی طرف سے سکول کاقیام عمل میں آچکاہے تمام ڈرائیوراس سکول میں داخلہ لیں اورٹریفک قوانین سیکھنے کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں ان کامزیدکہناتھاکہ رکشہ سمیت کسی گاڑی میں گیس سلنڈرپرپابندی ہے اس لئے ان قوانین پرہرصورت عمل کیاجائے خلاف ورزی کی صورت میں رکشہ کوڈرائیورزسمیت چالان کرکے تھانہ میں بندکردیا جائے گا۔

رکشہ ڈرائیورزکی تربیت نہ ہونے کی وجہ سے ایکسیڈنٹ ہوتے ہیں اورجانی و مالی نقصانات ہورہے ہیں اس لئے عوام کے جان ومال کی حفاظت کیلئے تمام اقدامات کررہے ہیں۔اس موقع پررکشہ یونین ایسوسی ایشنزکے راہنماوٴں منیررضابھلر،چودھری محمد شفیق اور رانا ظفر اقبال، راؤ محمد قدیر،چودھری شبیر،جاویدجٹ، شاہد محمودعرف چاند، ملک لیاقت علی ودیگرنے ٹریفک پولیس کومکمل یقین دہانی کرائی کہ ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیاجائے اورہر رکشہ ڈرائیورٹریفک قوانین پرمکمل عملدرآمد کرے گااورعوام کے جان ومال کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔