وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے لبرل ڈیموکریٹ رہنماؤں کے وفد کی ملاقات

منگل 25 جون 2019 18:01

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے لبرل ڈیموکریٹ رہنماؤں کے وفد کی ..
برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے لبرل ڈیموکریٹ رہنماؤں کے وفد نے منگل کو یہاں برسلز میں ملاقات کی۔ وفد میں ارکان یورپین پارلیمنٹ فلپ بینین، شفق محمد، ظفر حق اور حسین خان شامل تھے۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور یورپی یونین کے مابین دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے یورپی یونین کے حالیہ انتخابات میں لبرل ڈیموکریٹس کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اب ہم نئے سٹرٹیجک پلان پر معاہدہ کے بعد ان تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورپی پارلیمنٹیرینز نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف جس طرح آواز اٹھائی اور متفقہ قرارداد کے ذریعے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا وہ قابلِ تحسین ہے۔

لبرل ڈیموکریٹک رہنمائوں نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو پاکستان اور یورپی یونین کے مابین تجارت کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی امور پر ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔