وفاقی وزیر علی زیدی نے وزیرِاعظم اسسٹنس پیکیج کے تحت انتقال کرجانے والے ملازمین کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کیے

منگل 25 جون 2019 18:13

وفاقی وزیر علی زیدی نے وزیرِاعظم اسسٹنس پیکیج کے تحت انتقال کرجانے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے وزیرِاعظم اسسٹنس پیکیج کے تحت انتقال کرجانے والے ملازمین کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کر دیئے ہیں۔2013ء سے امدادی پیکیج کی رقم لواحقین تک نہیں پہنچی تھی۔ وفاقی وزیر علی زیدی کی کوششوں سے تمام ملازمین کی منظوری ای سی سی سے لی گئی۔

(جاری ہے)

وزارت بحری امور کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مجموعی طور پر 16 ملازمین کے چیک تقسیم کئے گئے۔

مذکورہ پیکیج میں انتقال کر جانے والوں کے لواحقین کو مالی امداد اور پلاٹ کی مد میں رقم شامل ہیں۔ چیک تقسیم کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت فلاحی ریاست کے وعدے کو پورا کر رہی ہے، عوامی حکومت ہمیشہ لوگوں کی فلاح کو پٴْلّوں اور سڑکوں پر ترجیح دیتی ہے۔