وزیراعلیٰ پنجاب کاصوبہ بھر میں قبضہ مافیا کیخلاف مہم تیز کرنے کا حکم

قبضہ گروپوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،عثمان بزدار

منگل 25 جون 2019 19:51

وزیراعلیٰ پنجاب کاصوبہ بھر میں قبضہ مافیا کیخلاف مہم تیز کرنے کا حکم
لاہور۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے صوبہ بھر میں قبضہ مافیا کیخلاف مہم تیز کرنے کا حکم دیا ہے، وزیراعلیٰ نے انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب کوصوبہ بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف نتیجہ خیز ایکشن کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز اپنے متعلقہ اضلاع میں قبضہ گروپوں کی سرکوبی یقینی بنائیں، قبضہ گروپوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، انہوںنے ہدایت کی کہ قبضہ مافیا خواہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، اس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے، وزیراعلیٰ نے کہاکہ اراضی اور جائیدادوں پر قبضے کرنے والوں کی جگہ جیل ہے،قبضہ گروپوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے۔