جب والد کو سزا سنائی گئی تو میں نے جج کو آواز دے کر کہا ’ بیگناہ کو سزا دی ہے اللّہ کا خوف کرو‘: مریم نواز

میں پہلے سیاست میں تو نہیں تھی مگر سیاست کے خارزاروں سے ضرور گزری ہوں، نائب صدر مسلم لیگ ن

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 25 جون 2019 19:36

جب والد کو سزا سنائی گئی تو میں نے جج کو آواز دے کر کہا ’ بیگناہ کو سزا ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جون2019ء) نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نوازنے کہا ہے کہ جب میرے والد کو سزا سنائی گئی تو میں نے جج کو آواز دے کر کہا ’ بیگناہ کو سزا دی ہے اللّہ کا خوف کرو‘۔ مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ س دن والد کو ہائی جیلر قرار دے کر دو بار عمر قید کی سزا سنائی گئی اس دن بھی کراچی عدالت میں موجود تھی اور جج کو آواز دی تھی کہ بیگناہ کو سزا دی ہے اللّہ کا خوف کرو۔

مریم نواز نے سینئیر صحافی سہیل ورائچ کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے الگ الگ 3ٹویٹس کیں۔ سہیل وڑائچ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ ’مریم نواز کی 20 سالہ سیاست میں سب سے بڑی خامی یہ رہی ہے کہ اس میں تسلسل نہیں ہے ان کے والد مشکل میں ہوں، جیل میں ہو یا کسی امتحان سے گزر رہے ہوں تو وہ متحرک ہو جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا بیانیہ تیز اور بہادرانہ ہو جاتا ہے۔

‘ اس کے جواب میں نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ وہ 20سال سے سیاست میں تو نہیں ہیں لیکن اپنے والد کے ساتھ ہمیشہ موجود رہی ہیں۔ 
اس پر مریم نواز نے اپنی دوسری ٹویٹ میں کہا کہ ’20 سال سے سیاست میں تو نہیں مگر سیاست میں نا ہوتے ہوئے بھی ہاوٴس اریسٹ اور 7 سالہ جلا وطنی جیسی سزائیں بھگت چکی ہوں۔ جس دن میرے والد جدہ میں میرے دادا کی میت کو رخصت کرنے سے پہلے ان کا آخری دیدار کر رہے تھے اور ان کو کہ رہے تھے کہ اللّہ کے حوالے، اب اللّہ کے پاس آپ سے پھر ملوں گا، میں تب بھی ان کے پیچھے کھڑی تھی۔

 انہوں نے اپنے تیسرے ٹویٹ میں سینئیر صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کہ سکتے ہیں کہ ’سیاست میں تو نہیں تھی مگر سیاست کے خارزاروں سے ضرور گزری ہوں۔‘