ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کا آغاز (کل)ہو گا، پاکستان کی دو ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی

منگل جون 20:17

ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کا آغاز (کل)ہو گا، پاکستان کی دو ٹیمیں ایکشن ..
دوحہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کا آغاز (کل) بدھ سے دوحہ، قطر میں ہو گا جس میں پاکستان کی دو ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

(جاری ہے)

تین روزہ ایونٹ میں شریک 18 ٹیموں کو 6 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، محمد بلال اور اسجد اقبال پر مشتمل پاکستان ٹیم ون کو گروپ اے میں بھارت ٹو اور سنگاپور جبکہ بابر مسیح اور ذوالفقار عبدالقادر پر مشتمل پاکستان ٹیم ٹو کو گروپ ڈی میں میانمار اور فلپائن کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم ون آج بدھ کو پہلے میچ میں سنگاپور اور دوسرے میچ میں بھارت ٹو کے مدمقابل ہو گی جبکہ پاکستان ٹیم ٹو پہلے میچ میں فلپائن اور دوسرے میچ میں میانمار کے مدمقابل ہو گی۔ ایونٹ میں لاسٹ 12 رائونڈ اور کوارٹر فائنل میچز 27 جون جبکہ سیمی فائنلز اور فائنل 28 جون کو کھیلے جائیں گے۔