3 بار وزیراعظم رہنے والا شخص عوام کے لئے قید کی سزا بھگت رہا ہے ‘مریم نواز

اللہ نواز شریف کے لئے آسانیاں پیدا کرے اور اسے جلد عوام میں واپس لائے‘ویڈیو پیغام

منگل 25 جون 2019 20:55

3 بار وزیراعظم رہنے والا شخص عوام کے لئے قید کی سزا بھگت رہا ہے ‘مریم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2019ء) مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ویڈیو پیغا م میں کہاہے کہ یہ جہاز نواز شریف کے بنائے ہوئے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کی جانب جا رہے ہیں، یہ موٹر وے بھی نواز شریف نے بنائی ہے، پاکستان کا ذرہ ذرہ نواز شریف نے سجایا ہے،نواز شریف نے اس ملک کو ایٹمی قوت بنایا، قوم کی آسانی کے لئے ورلڈ کلاس سڑکیں بنا کر سفر آسان بنایا،نواز شریف نے موٹر ویز کے لئے صوبوں کو آپس میں جوڑالیکن بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ قوم کے محسن کو بغیر کسی گناہ یا جرم کے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پھینکا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نواز شریف کا جرم قوم کے لئے کھڑا ہونا اور عوام کے حق حکمرانی کا علم بلند کرنا ہے۔3 بار وزیراعظم رہنے والا شخص عوام کے لئے قید کی سزا بھگت رہا ہے جس نالائق اعظم اور سلیکٹیڈ وزیراعظم نے آج ملک کا یہ حال کر دیا ہے کہ ملک کی ترقی رک چکی ہے، آج کاروبار رک چکے ہیں، مہنگائی سے عوام پس رہی ہے جس نے لوگوں کی لئے آسانیاں پیدا کیں، اللہ اس نواز شریف کے لئے آسانیاں پیدا کرے اور اسے جلد عوام میں واپس لائے۔