گرفتاری ہمارا زیور ہے، گرفتاری سے کون ڈریگا، ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو اور میرے بھائی کے سامنے گرفتاری کی کوئی اہمیت نہیں، فریال تالپور

منگل 25 جون 2019 21:03

گرفتاری ہمارا زیور ہے، گرفتاری سے کون ڈریگا، ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2019ء) رکن سندھ اسمبلی اور پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپورنے کہاہے کہ میں بے گناہ ہوں مجھے پتہ ہے اوریہ سب جھوٹ ہے۔منگل کوفریال تالپور کی سندھ اسمبلی اجلاس میں آمد پر ارکان اسمبلی نے ڈیسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے فریال تالپور کو ان کی رہائش گاہ سے پولیس اور رینجرز کی سخت سیکیورٹی میںلایا گیا۔

فریال تالپور نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کے لیے مشکلات نئی نہیں ہیں۔ ان کے شوہر، بھائی، والد اور بی بی کو جیل میں ڈالا گیا، وہ بے گناہ ہیں اور انہیں پتہ ہے یہ سب جھوٹ ہے۔ دوسری جانب صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فریال تالپور نے کہا کہ گرفتاری ہمارا زیور ہے، گرفتاری سے کون ڈرے گا، ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو اور میرے بھائی کے سامنے گرفتاری کی کوئی اہمیت نہیں۔