کراچی، شرجیل میمن زرِ ضمانت جمع کرانے کے بعد سینٹرل جیل سے رہا

منگل جون 21:03

کراچی، شرجیل میمن زرِ ضمانت جمع کرانے کے بعد سینٹرل جیل سے رہا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2019ء) سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کو سینٹرل جیل کراچی سے رہا کر دیا گیاہے، شرجیل میمن کی جانب سے 50 لاکھ روپے زرِ ضمات جمع کرائے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیل حکام نے بتایا ہے کہ سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کو عدالت میں زرِ ضمانت جمع کرائے جانے کے بعد جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔عدالت نے شرجیل میمن کی ضمانت منظور کر لی تھی تاہم عین وقت پر نیب نے غیر قانونی اثاثوں کے نئے مقدمے میں ان کی گرفتاری ڈال دی تھی۔تاہم عدالت نے اثاثہ جات کیس میں نیب کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے اور شرجیل میمن کی جیل سے رہائی کے احکامات جاری کر دیئے۔