مکی آرتھر کے بعد پاکستانی ٹیم کے بولنگ کوچ کو بھی خودکشی کرنے کا سوچنے لگے

’کبھی کبھی ٹیم پر اتنی منفی باتیں ہوتی ہیں کہ بندہ سوچتا ہے کہ زہر ہی کھا لے‘: اظہر محمود

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 25 جون 2019 20:15

مکی آرتھر کے بعد پاکستانی ٹیم کے بولنگ کوچ کو بھی خودکشی کرنے کا سوچنے ..
لندن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جون2019ء) پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے بعد پاکستانی ٹیم کے بولنگ کوچ کو بھی خودکشی کرنے کا سوچنے لگے۔ قومی ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ ’کبھی کبھی ٹیم پر اتنی منفی باتیں ہوتی ہیں کہ بندہ سوچتا ہے کہ زہر ہی کھا لے‘۔ ایجبسٹن میں پاکستان ٹیم کی پریکٹس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ کبھی کبھار مثبت رہنا بھی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہر وقت منفی باتوں سے کھلاڑیوں پر بھی دباوٴ آجاتا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم سارے میچز جیت چکی ہے لیکن ہر ٹیم کا برا دن ضرور آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ نیوزی لینڈ کیلئے وہ دن پاکستان سے میچ میں ہو۔ ایک سوال پوچھے جانے پر سابق اظہر علی نے کہا کہ کوئی کھلاڑی جان بوجھ کر کیچ نہیں چھوڑتا اور کوشش ہورہی ہے کہ قومی ٹیم کا اعتماد بحال کیا جائے۔

(جاری ہے)

گزشتہ میچز میں ناکامی کی وجہ بتائے بغیر انہوں نے کہا کہ پچھلے میچ میں گراوٴنڈ فیلڈنگ اچھی تھی لیکن کیچز ڈراپ ہوگئے۔ ایک اور سوال کے جواب میں سابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف کافی کرکٹ کھیلی ہے اور اس حریف کی طاقت اور کمزوری کا اندازہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے تینوں شعبوں میں اچھا کھیلنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کا ورلڈ کپ کا سفر جاری ہے اور امید ہے کہ ٹیم باقی میچز بھی جیت جائے گی۔ سابق آل راوٴنڈر نے عندیہ دیا ہے کہ پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف بغیر تبدیلی کے ہی میدان میں اترے گی لیکن ساتھ ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی وکٹ نہیں دیکھی البتہ صبح کنڈیشن دیکھ کر فائنل الیون کا فیصلہ کیا جائے گا۔گزشتہ دنوں قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھی انکشاف کیا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کی ناکامی کے بعد انہوںنے خودکشی کے بارے میں سوچا تھا ۔