موجودہ اے پی سی عوام کے مفاد میں نہیں بلکہ کرپشن کو بچانے کے لئے قائم کی جا رہی ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 25 جون 2019 20:26

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب سید صمصام بخاری نے للہ پیر دا کھارہ کے مقام پر واقعہ حضرت پیر کرم شاہ کے مزار کا خصوصی دورہ کیا ۔اس موقع پر گدی نشین اجمیر شریف پیر سید سرور حسین چشتی بھی موجود تھے ،وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب سید صمصام بخاری نے انکے ہمراہ مزار شریف پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دربار پر حاضری دیتے ہوئے دعا بھی کی۔

بعد ازاں انہوں نے دربار کی مسجد میں قائم محفل میں حصہ لیااور دربار کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب اسلم ڈوگر بھی موجود تھے ۔ صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام بخاری ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ اے پی سی ہوایک غیر منتخب شخص کی سربراہی میں رہی ہے ،مولانا فضل الرحمن پہلے دن سے نظام کے خلاف ہیں۔

(جاری ہے)

موجودہ اے پی سی عوام کے مفاد میں نہیں بلکہ کرپشن کو بچانے کے لئے قائم کی جا رہی ہے ۔ وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب سید صمصام بخاری نے موجودہ بجٹ کے بارے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رواں مالی سال کے لئے حکومت نے ایک متوازن بجٹ پیش کیا اور پہلی دفعہ غریبوں کے لئے صحت اور احساس پروگرام کے تحت اقدامات اٹھائے گئے موجودہ بجٹ میں نمود و نمائش اور پھرتیاں کم ہیں جس طرح ماضی میں ہوتا تھا اس بجٹ میں فیلڈ سے مارکیٹ تک سڑکوں اور دیگر منصوبوں کا ایک پورا نیٹ ورک ہے ۔

حکومت کا عزم ہے کہ سی پیک کے تمام منصوبوں کو مکمل کریں گے ۔ایک سال کے اندرعوام کا پیسہ عوام پر لگنے سے تبدیلی نظر آئے گی۔ ویلج کونسل صحیح گراس روٹ لیول نظام کی عکاس ہے ۔ پنچائت سسٹم کے ساتھ ہر گاؤں اپنا فیصلہ خود کرے گا اور عوام کے مسائل حل ہو سکیں گے ۔