Live Updates

فواد چوہدری کی چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات

وفاقی وزیر نے آصف زرداری کے صاحبزادے سے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر ملاقات کی

muhammad ali محمد علی منگل 25 جون 2019 20:56

فواد چوہدری کی چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2019ء) فواد چوہدری کی چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ملاقات، وفاقی وزیر نے آصف زرداری کے صاحبزادے سے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاوس کے باہر پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر فواد چوہدری کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے وفاقی وزیر فواد چوہدری سے استفسار کیا کہ میرا بھائی کہاں گھوم رہا ہے؟۔ بلاول بھٹو کے سوال پر فواد چوہدری نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کیلئے راستہ صاف کر رہا ہوں۔ اس جواب کے بعد دونوں رہنماوں نے زور دار قہقہہ لگایا اور گرم جوشی سے ایک دوسرے سے بغل غیر ہوگئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد سے متعلق بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہم اے پی سی میں ہر ایشو پر گفتگو کریں گے۔

تبدیلی سرکار کے ایک سال کے بعد کی صورتحال پر لائحہ عمل بنائیں گے۔ جمہوری و انسانی حقوق پر حملوں پر بھی تمام جماعتیں اپنی رائے دیں گی۔ ساری اپوزیشن الیکشن سےاب تک مل کر کام کر رہی ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم سے 3 اسپتال چھینے گئے ہیں جو کہ ناانصافی ہے۔ صوبوں کو وسائل نہیں دیے جا رہے۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی خود کہتا ہے کہ سندھ کو پانی نہیں دیا جا رہا۔

ہم ایک بہترین روڈ میپ لانے کی کوشش کریں گے۔ اگر فیصلہ ہوا کہ چیئرمین سینیٹ کو رہنا ہے تو وہی رہیں گے۔ وفاقی بجٹ سندھ دشمن بجٹ ہے۔ مزید برآں فواد چوہدری نے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے آصف زرداری کے صاحبزادے سے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر ملاقات کی۔ بلاول نے کہا کہ میرے بھائی کہاں بھاگ رہے ہیں؟ وفاد چودھری نے جواب دیا کہ میں آپ کے لیے راستہ صاف کررہا ہوں۔

اسی طرح قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کی ملاقات ہوئی۔ منگل کو قومی اسمبلی میں آصف علی زرداری ایوان میں آئے تو انہوں نے نوابزادہ اختر مینگل کو اپنے ساتھ والی نشست پر بلایا۔ دونوں رہنما کچھ دیر ساتھ رہے اور ایک دوسرے سے بات چیت کرتے رہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات