نواز شریف کے جیل میں حوصلے بلند ہیں، شہباز شریف

نواز شریف سے جیل میں ملا تھا، ان سے ملاقاتوں پر پابندی قابلِ مذمت ہے: صدر مسلم لیگ ن

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل جون 20:57

نواز شریف کے جیل میں حوصلے بلند ہیں، شہباز شریف
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جون2019ء) صدر مسلم لیگ ن اور قومی اسمبلی میں اپوزشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف سے جیل میں ملا تھا ،ان کے حوصلے بلند ہیں۔ شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سے جیل میں ملاقاتوں پر پابندی قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ملکی حالات پر بے حد پریشان ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ ہم عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر نے پارٹی اراکین کو بجٹ اجلاس میں شرکت پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام دشمن بجٹ کو مسترد کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ اراکین نواز شریف کے سپاہی اور شیر بن کر لڑیں گے اور بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پارٹی ممبران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے تقاریر کے ذریعے عوام کو درپیش مسائل کی بھرپور ترجمانی کی اور اس طرح عوام کو بہت اچھا پیگام گیا ہے کہ آپ پارلیمنٹ میں انکی آواز بنے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ عوام دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں اور اسے پاس نہیں ہونے دیں گے۔ دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریکِ انصاف نے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اسمبلی اجلاس کے دوران صوبائی بجٹ منظور کر لیا گیا ہے۔ صوبائی بجٹ کو منظوری کے لیے کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور بجٹ بغیر کسی شور شرابے کے منظور ہو گیا۔ بجٹ منظوری کے دوران اپوزیشن نے نہ کوئی احتجاج کیا اور نہبجٹ کے خلاف کوئی تحریک پیش کی گئی۔خیال رہے کہ اپوزیشن نے چیلنج کیا تھا کہ پنجاب کا بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے لیکن بجٹ منظور ہو گیا ۔اب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کی جماعت وفاقی بجٹ منظور نہیں ہونے دے گی۔