Live Updates

نندی پور کے ایک ریفرنس میں دو فیصلے دو نہیں ایک پاکستان کے نعرے کی نفی ہیں، شازیہ مری

عمران خان کے احتساب میں صرف جیالوں کا ٹرائل ہوسکتا ہے، لوٹوں کا نہیں، پیپلز پارٹی کی رہنما کا بیان

منگل 25 جون 2019 21:38

نندی پور کے ایک ریفرنس میں دو فیصلے دو نہیں ایک پاکستان کے نعرے کی نفی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے نندی پور ریفرنس میں بابر اعوان کی بریت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نندی پور کے ایک ریفرنس میں دو فیصلے دو نہیں ایک پاکستان کے نعرے کی نفی ہیں۔ ایک بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ بابر اعوان کی بریت اور راجہ پرویزاشرف کا ٹرائل،کیا یہی نیا پاکستان ہی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران خان کے احتساب میں صرف جیالوں کا ٹرائل ہوسکتا ہے، لوٹوں کا نہیں۔ انہوںنے کہاکہ دنیا دیکھ لے، لوٹے بری ہورہے ہیں اور جیالے کٹہروں میں کھڑے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے سلیکٹڈ احتساب کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ راجہ پرویزاشرف کو بظاہر صرف جیالے ہونے کی سزا دی جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان ملک بھر کے جیالوں کے خلاف ٹرائل شروع کردیں، پھر بھی حکومت نہیں چلاسکتے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات