Live Updates

اگر لفظ ’سلیکٹڈ ‘پر پابندی لگانی ہے تو ’چور‘ اور ’ڈاکو‘ پر بھی پابندی لگائیں، نفیسہ شاہ کا سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ

لفظ سلیکٹڈ تو چور اور ڈاکو کے مقابلے میں بہت بے ضرر اور معصوم سا ہے، جن الفاظ کو حذف کرتے ہین وہ تو لوگوں کو ازبرہو چکے ہیں

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 25 جون 2019 21:24

اگر لفظ ’سلیکٹڈ ‘پر پابندی لگانی ہے تو ’چور‘ اور ’ڈاکو‘ پر بھی پابندی ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جون2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے قومی اسمبلی میں لفظ ’سلیکٹڈ‘ پر پابندی لگائے جانے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر لفظ ’سلیکٹڈ ‘پر پابندی لگانی ہے تو ’چور‘ اور ’ڈاکو‘ پر بھی پابندی لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ لفظ سلیکٹڈ تو چور اور ڈاکو کے مقابلے میں بہت بے ضرر اور معصوم سا ہے، جن الفاظ کو حذف کرتے ہین وہ تو لوگوں کو ازبرہو چکے ہیں۔

سینئیر صحافی اور تجزیہ نگار حسن نثار نے بھی کہا ہے کہ نفیسہ شاہ کی بات میں بہت وزن ہے ، سلیکٹڈ چور اور ڈاکو کے مقابلے میں بڑا ہی بے ضرر اور معصوم سا لفظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر اور سپیکر کو سوچنا چاہئے کہ جن الفاظ کو وہ حذف کرتے ہیں وہ الفاظ تو لوگوں کو ازبر ہو چکے ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور انکی حکومت کو قومی اسمبلی میں بار بار اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے بار بار سلیکٹڈ کہے جانے پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے لفظ ’سلیکٹڈ‘ کے قومی اسمبلی میں استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔

اس کے بعد نفیسہ شاہ نے قومی اسمبلی میں لفظ ’سلیکٹڈ‘ پر پابندی لگائے جانے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر لفظ ’سلیکٹڈ ‘پر پابندی لگانی ہے تو ’چور‘ اور ’ڈاکو‘ پر بھی پابندی لگائیں۔ عد میں اسپیکر نے دروغ گوئی کا لفظ بھی حذف کرادیا ،جس پر شہباز شریف نے کہاکہ دروغ گوئی پارلیمانی لفظ ہے، اگر دروغ گوئی حذف کررہے ہیں تو غلط بیانی کا لفظ استعمال کرتا ہوں۔ دوسری جانب آصف زرداری کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ دیکھ یںگے اس پر قانونی ماہرین سے بات کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹرین سے بھی اس سلسلے میں بات کروں گا۔آصف زردارینے مزید کہا کہ پتا کریں گے کہ یہ پابندی لگا بھی سکتے ہیں یا نہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات