Live Updates

5 ہزار روپے کے نوٹ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا گیا

5 ہزار کے نوٹ پر پابندی عائد کرنی چاہیے، لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے، لوگوں کو اعتماد ہونا چاہیے ان کا وزیراعظم صادق بھی ہے اور امین بھی: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر کا قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال

muhammad ali محمد علی منگل 25 جون 2019 22:04

5 ہزار روپے کے نوٹ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2019ء) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے 5 ہزار روپے کے نوٹ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا، قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5 ہزار کے نوٹ پر پابندی عائد کرنی چاہیے، لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے، لوگوں کو اعتماد ہونا چاہیے ان کا وزیراعظم صادق بھی ہے اور امین بھی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت میں پہلی مرتبہ 5 ہزار روپے کے نوٹ پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے آواز بلند کی گئی ہے۔ 5 ہزار روپے کے نوٹ پر پابندی کیلئے حکومتی بینچوں سے آواز بلند کی گئی ہے۔ منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے حکومتی رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے مطالبہ کیا کہ ملک میں 5 ہزار روپے کے نوٹ پر پابندی عائد کر دی جانی چاہیئے۔

(جاری ہے)

عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ ایف بی آر کے ناجائز نوٹسز، بلیک میلنگ کے باعث لوگ ٹیکس دینےسے کتراتے ہیں۔ اسی باعث وزیرا عظم نے خود بار بار خطاب کرکے لوگوں کو ٹیکس دینے کا کہا۔ بزنس فرینڈلی بجٹ ہے اور سمت درست ہے۔ موجودہ حالات میں بہترین بجٹ ہے۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا۔عامر ڈوگر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں تبدیلی یہ آئی اب ایوان اقتدار میں اربوں کے ڈاکے نہیں ڈالے جا رہے۔

اب وزیر اعظم ہاؤس کرپشن کی آماجگاہ نہیں ہے۔ عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ بد عنوانی کرنے والے جیلوں میں ہیں ان سے لوٹی دولت واپس لینی چاہیے۔ ان سے لوٹی رقم واپس لے کر قومی خزانے میں جمع کرائی جائے۔ یہ عادی مجرم ہیں جیلیں ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ ان کوعبرت کانشان بنایا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔ واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران معاشی ماہرین کی جانب سے کئی مرتبہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ 5 ہزار روپے کے نوٹ پر پابندی عائد کی جائے۔

5 ہزار روپے کا نوٹ ناصرف مہنگائی کی ایک بہت بڑی وجہ ہے، بلکہ روپے کی قدر میں بھی کمی کا باعث ہے۔ 5 ہزار روپے کے نوٹ پر پابندی عائد کرنے سے ٹیکس چوری اور پیسے کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو قابو کیا جا سکتا ہے۔تاہم اس حوالے سے تاحال حکومتی سطح پر کسی قسم کو قدم نہیں اٹھایا گیا۔ 
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات