اے پی سی اپنے آپ کو بچانے کیلئے کی جا رہی ہے جو المیہ ہے،وفاقی وزیر ب خالد مقبول صدیقی

منگل 25 جون 2019 22:13

اے پی سی اپنے آپ کو بچانے کیلئے کی جا رہی ہے جو المیہ ہے،وفاقی وزیر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں غربت کے خاتمہ کیلئے ہم ناکام رہے جبکہ ہمارے ہمسایہ ممالک غربت کو 50 فیصد کم کرنے میں کامیاب رہے، اے پی سی اپنے آپ کو بچانے کیلئے کی جا رہی ہے جو المیہ ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اے پی سی کس لئے ہو رہی ہے اپوزیشن کہتی ہے کہ بڑے فیصلے کریں گے، بڑے فیصلے وہ ہوتے ہیں جس سے پاکستان کے عوام کی تقدیر بدلتی ہو۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے ہمسایہ ممالک اپنے ملک میں 50 فیصد غربت کو کم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ ہم اپنے ملک میں غربت میں کمی لانے میں ناکام رہے ہیں۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جب تک سیاست میں چند خاندانوں کی اجارہ داری ختم نہیں ہوتی سیاست کو بطور کاروبار استعمال کرتے رہیں گے، ملک ترقی نہیں کر سکتا، اے پی سی اپنے آپ کو بچانے کیلئے ہو رہی ہے یہ المیہ ہے اس سے عوام کو کیا فائدہ ہو گا۔