سندھ میں ایڈز کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے،بلاول بھٹو زرداری

منگل 25 جون 2019 22:49

سندھ میں ایڈز کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے،بلاول ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں ایڈز کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں ایچ آئی وی کی سکریننگ کی جارہی ہے ۔ ایچ آئی وی سے متاثر افراد کیلئے اندومنٹ فنڈ بنایا ہے ایڈز کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایڈز پر سیاست سے گریز کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں ٹڈی دل تباہی مچا رہا ہے اس کیلئے کسانوں کو ریلیف چاہیئے۔ سندھ کے چھ اضلاع اس سے متاثر ہوئے ہیں ۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔ سپرے کیلئے جہاز فراہم کئے جائیں۔ ٹڈی دل کا حملہ قومی سانحہ ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقوں کے انتخابات میںفوج پولنگ سٹیشنز کے باہر فرائض سر انجام دے ‘ الیکشن کمیشن اپنے فرائض ذمہ داری کے ساتھ ادا کرے ۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سندھ میں گھوسٹ ملازمین کے خلاف کامیاب مہم چلائی ہے ۔