حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈرز مسترد کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی گئی

منگل 25 جون 2019 22:50

حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈرز مسترد کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے ..
لاہور۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈرز کے خلاف درخواست مسترد کرنے کے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی ۔ ہائیکورٹ آفس نے اپیل کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض عائد کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس مامون رشید شیخ نے بطور اعتراض اپیل پر سماعت کی ،اپیل کنندہ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ قانون کے تحت ملزم رکن اسمبلی کے جسمانی ریمانڈ کے دوران سپیکر پروڈکشن آرڈرز جاری نہیں کر سکتا ،حمزہ شہباز جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں جبکہ حمزہ شہباز نے عوامی عہدے کا ناجائز استعمال کیااور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا ،اپیل کنندہ وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ پاکستان کے تمام افراد اربوں کی کرپشن کی وجہ سے متاثر ہوئے، احتساب عدالت نے قانونی جواز کے بغیر درخواست مسترد کی ہے، یہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے جسے کوئی بھی شہری چیلنج کرسکتا ہے ۔

اپیل کنندہ نے عدالت سے استدعا کی کہ احتساب عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر منسوخ کئے جائیں۔