لیبر تنظیموں کا اپوزیشن کی متوقع احتجاجی تحریک سے مکمل لاتعلقی کا اعلان

ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے حکومت اور قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ‘لیبرتنظیمیں اپوزیشن کا ایجنڈہ صرف اور صرف اپنی لوٹی دولت بچانا ہے ‘ چوہدری محمدسرور

منگل 25 جون 2019 23:16

لیبر تنظیموں کا اپوزیشن کی متوقع احتجاجی تحریک سے مکمل لاتعلقی کا اعلان
لاہور۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) گور نر ہائوس لاہور میں آل پاکستان لیبر کنونشن میں لیبر تنظیموں نے اپوزیشن کی متوقع احتجاجی تحریک سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ ہم عوامی مسائل کے حل اور ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے حکومت اور قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن کا ایجنڈہ صرف اور صرف اپنی لوٹی دولت بچانا ہے انکا ملکی اور عوامی مفادات سے کوئی تعلق نہیں ذاتی مفادات اور کرپشن بچانے کیلئے احتجاج کر نیوالوں کیساتھ کوئی بھی کھڑا نہیں ہوگا ‘جو لوگ ذاتی مفادات کیلئے عوام کو گمراہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں وہ ملک کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔

منگل کے روز گور نر ہائوس لاہور میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی زیر صدارت ہونیوالے آل پاکستان لیبر کنونشن میں صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید خان نیازی ،آل پاکستان ورکرز اتحاد فیڈریشن کے سیکرٹری رانا عبد السمیع ،پیپلزفیڈریشن کے صفدر سندھو ،متحدہ لیبر فیڈریشن کے سربراہ محمد حنیف رامے ،بھٹہ فیڈریشن کے سر براہ گل عباس ،پنجاب لیبر فیڈریشن کے صدر عبد الغفور ور ک ،پی ایچ اے یونین کے سیکرٹری جنرل ممتاز خان سمیت15مزدور یونین کے عہدیداران اور کارکنان شر یک ہوئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اپنے خطاب کے دوران لیبر تنظیموں کے عہدیداروں نے کہا کہ ہم کسی بھی احتجاج تحر یک کا حصہ نہیں بنیں گے اپوزیشن نے آج تک پار لیمنٹ کے اندر یا باہر مزدوروں کے حقوق کی بات نہیں کی ان سب کو اپنی کر پشن بچانے اور اپنے لوگوں کے پر وڈکیشن آرڈر جاری کر نے کی فکر ہے۔ بھٹہ فیڈریشن کے سر براہ گل عباس نے کہا کہ آج تمام مزدور تنظیموں نے اپنا فیصلہ حکومت کے حق میں دے دیا ہے ہم حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں ‘یہ پہلا موقع ہے کہ بھٹہ مزدور کو بڑے حکومتی ایوان میں بلایا گیا ہے ۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنے خطاب میں کہا کہ مزدوروں کا آج کا اجتماع اپوزیشن کے خلاف ریفرنڈم ہے جو لوگ ملک میں احتجاج کی باتیں کر رہے ہیں ان کو مایوسی ہو گی‘ جو لوگ عوام کو گمراہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں وہ ملک کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیںجب اپوزیشن کا ایجنڈا ''کرپشن بچائو ''ہوگا تو پھر مزدور سمیت کوئی طبقہ ان کے ساتھ کھڑا نہیں ہوگا‘ماضی کے حکمرانوں نی30سالوں تک ملک کولوٹا ہے اور آج ملک کو جو بھی مسائل ہیں انکی وجہ بھی ماضی کے حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے اب مزدور وں اور عوام کے پاس آئیں گے کہ ہم آپ کے حقوق کیلئے احتجاج کر رہے ہیں مگر یہ احتجاج کر پشن بچانے کیلئے ہوگا ماضی کے حکمران ای آئی بی او کی200ارب بھی کھاگھائے ہیں مگر اب قوم کا ایک ایک پیسہ ملک میں مزدوروں اور عوام کے حقوق کیلئے خرچ ہوگا۔