ایک خاندان 77 کروڑ روپے کے قیمتی برتن کو ٹینس کی گیند رکھنے کےلیے استعمال کرتا رہا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 25 جون 2019 23:51

ایک خاندان 77 کروڑ روپے کے قیمتی برتن کو ٹینس کی گیند رکھنے کےلیے استعمال ..

ایک خاندان لاعلمی میں انتہائی نایاب چین کے برتن کو معمولی اشیا جیسے ٹینس کی گیند رکھنے کےلیے استعمال کرتا رہا۔ اس برتن کی قیمت 4.9 ملین ڈالر ہے۔ اُن کی خوش قسمتی کہ انہوں نے اس برتن کو کبھی پھینکا نہیں۔
سی این این کی رپورت کے مطابق سوئس نیلام گھر کولر آکشنز کے ماہرین نے اس برتن کو ایک گھر میں پڑا دیکھا تو اس کی قیمت کا اندازہ لگایا۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ برتن 17 ویں صدی کے آخر کا ہے۔

کولر آکشنز کے ہیڈ آف میڈیا ریلیشنز اینڈ مارکیٹنگ کارل گرین کا کہنا ہے کہ جب اُن کے ماہرین نے یہ برتن دیکھا تو کافی حیران ہوئے۔ انہوں نے اس سے پہلے اس طرح کی کوئی چیز نہیں دیکھی تھی۔
سوئس خاندان، جن کی ملکیت میں یہ برتن ہے، نے اسے چین کے دورے کے دوران خریدا تھا۔ مسٹر گرین کے مطابق اس خاندان نے برلن کے ایک میوزیم کو یہ برتن دینے کی پیش کش کی ہے لیکن میوزیم نے اسے ڈسپلے پر سجانے میں دلچسپی ہی نہیں لی۔

(جاری ہے)

برطانوی نیلام گھر نے بھی اس کی تصویریں دیکھ کر  اسے مسترد کر دیاتھا۔ اس پر خاندان سمجھا کہ اس کی کوئی قیمت ہی نہیں۔ اس لیے انہوں نے اس میں عام سی چیزیں جیسے ٹینس کی گیند رکھنا شروع کر دیں۔
تاہم جب کولر آکشنز نے اسے ہانگ کانگ میں ہونے والی نیلامی میں رکھا تو ایہ 4.8 ملین سوئس فرانک کی خطیر رقم میں فروخت ہوا۔
اسی طرح کے، پچھلے سال کے ایک واقعے میں مشی گن سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی قسمت اس وقت جاگی جب انہیں معلوم ہوا کہ دروازے پر رکھے جس پتھر کو وہ عام سا سمجھتے رہے، وہ حقیقت میں شہاب ثاقب کا ٹکڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :