عالمی کپ 2019ءپاکستان کیلئے ورلڈ کپ 1992ءکا ری پلے

27سال بعد پاکستانی ٹیم ایک بار پھر ناقابل شکست کیویز سے مقابلہ کریں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 26 جون 2019 11:36

عالمی کپ 2019ءپاکستان کیلئے ورلڈ کپ 1992ءکا ری پلے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جون2019ء) عالمی کپ 2019ءسنگل لیگ اور دونوں اینڈ سے دو بالز کے استعمال کے سبب ورلڈ کپ 1992ءکا ری پلے ہے لیکن پاکستانی ٹیم کیلئے ابتدائی چھ میچوں میں نتائج کی ترتیب(ہارا،جیتا،واش آﺅٹ،ہارا،ہارا ، جیتا) بھی وہی ہے جس کا اس نے 92ءکے ایونٹ میں سامنا کیا تھا۔آج ناقابل شکست کیویز کیخلاف پاکستان کو 34 واں میچ کھیلنا ہے جب کہ 92ءمیں دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں 33 واں مقابلہ تھا۔

1992ءورلڈ کپ میں بھی جب 18 مارچ کو پاکستان نے ناقابل شکست نیوزی لینڈ کو گروپ میچ میں شکست دی تو وہ دن بدھ کا تھا اور اس بار بھی جب پاکستان اور ناقابل شکست نیوزی لینڈ مدمقابل آرہے ہیں تو یہ دن بھی بدھ کا ہی ہے۔عالمی کپ 92ءکے چھٹے میچ میں لیفٹ ہینڈر عامر سہیل اور حالیہ ایونٹ میں حارث سہیل مرد میدان قرار پائے جبکہ 92ءمیں انضمام الحق بریک آﺅٹ سٹار بن کر ابھرے اور اس بار ان کے بھتیجے امام الحق وہی کردار نبھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں ایونٹس میں بھارت اور آسٹریلیا گزشتہ فاتح بن کر ایونٹ میں شریک ہوئیں جبکہ دونوں بار آصف زرداری کا جیل میں ہونا یکسانیت کا ثبوت بن چکا ہے۔1992 ءورلڈکپ اور رواں ورلڈکپ میں ایک مماثلت یہ بھی ہے کہ 92 ءکے بعد پہلی بار ورلڈکپ راﺅنڈ رابن فارمیٹ کے تحت کھیلا جارہا ہے جس میں ہر ٹیم ایک بار ایک دوسرے سے ضرور مدمقابل آتی ہے۔شائقین کرکٹ 1992 ءاور 2019 ءمیں اس قدر یکسانیت دیکھنے کے بعد پر امید ہیں کہ پاکستان ٹیم کیلئے ورلڈ کپ کا نتیجہ بھی ویسا ہی ہو، جیسا 1992 ءمیں ہوا تھا۔