Live Updates

ہو سکتا ہے کہ ایک وقت آئے کہ کرائسز کے پیش نظر عمران خان سے کہا جائے کہ جان چھوڑ دیں

لیکن اگر عمران خان ڈٹ گئے تو اسمبلیاں توڑی جا سکتی ہیں۔ معروف صحافی ہارون رشید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 جون 2019 11:37

ہو سکتا ہے کہ ایک وقت آئے کہ کرائسز کے پیش نظر عمران خان سے کہا جائے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جون 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار ہارون رشید نے کہا کہ اس ملک میں ایسی عدالتیں ہی نہیں ہیں جو امیر آدمی کو سزائیں دیں، امیر لوگ بڑے بڑے وکیل کرتے ہیں۔ جیسے شرجیل میمن کو ضمانت پر رہائی مل گئی ۔ اگر یہاں کوئی عدالتی نظام ہو تو تین ماہ میں ہی سزا مل جانی چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ زرداری کے کیس میں بھی کافی کاغذات چوری ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے معاشی حالات کافی خراب ہیں ، ہم ایک دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ یہ قوم ٹیکس نہیں دینا چاہتی اور امیر آدمی تو کسی صورت بھی ٹیکس ادا نہیں کرنا چاہتا۔ امیر آدمی دستاویزات سازی کے لیے تیار نہیں ہے۔ اس ملک کے سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اگر میرے اثاثے میری آمدن سے زیادہ ہیں تو کسی کو کیا مسئلہ ہے۔

(جاری ہے)

یعنی اگر چوری ڈکیتی ہو رہی ہو تو اس میں کیا بڑی بات ہے۔ زرداری کا بھی یہی خیال ہے اور الطاف حسین تو چاہتا ہے کہ اس کو لوگوں کو قتل کرنے کا لائسنس دے دیا جائے۔ تاکہ میں لوگوں کو ماروں اور آپ کو بالکل بھی اعتراض نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایسا وقت آ سکتا ہے کہ جب معاشی بحران کو دیکھتے ہوئے عمران خان سے کہا جائے کہ آپ ہماری جان چھوڑ دیں لیکن عین ممکن ہے کہ عمران خان ڈٹ جائیں اور اسمبلیاں توڑ دیں۔

اگر عمران خان انہیں معاف کرتا ہے تو اس کی سیاست خطرے میں پڑ سکتی ہے لیکن اگر یہ پیسے دیتے ہیں اور چلے جاتے ہیں تو ان کی سیاست ختم ہوجائے گی۔انہوں نے کہا عمران خان نے بہت غلطیاں کی ہیں لیکن انہیں کام توکرنے دیں۔ ہارون الرشید نے کہا کہ عارف نظامی کی ماضی میں کئی خبریں درست ثابت ہوچکی ہیں ،این آراو کے حوالے سے ان کی خبر میں کوئی نہ کوئی چیز تو ہے ،سوال تو یہ پیداہوتا ہے کہ ڈیل اگر ہورہی ہے تو کس چیز پر ہورہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات