سندھ سیکریٹیریئٹ میں ’ سندھ ریسکیو اور میڈیکل سروسز ‘ کا اجراء
سندھ سیکریٹیریئٹ میں آج سندھ ریسکیو اور میڈیکل سروسز کا باقاعدہ اجراء کردیا گیا ہے
بدھ 26 جون 2019 11:56
سندھ حکومت نے 60 ایمبولینسز پر مشتمل امن ایمبولینس کے فلیٹ کو باقاعدہ تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی اکتوبر 2018میں کروائی تھی۔
(جاری ہے)
سندھ پیپلز ایمبولینس سروس کے نام سے لائف سیونگ ایمبولینسز کی سہولت ٹھٹہ اور سجاول ڈسٹرکٹ میں دستیاب ہے جس کے تحت 2017 سے 25 لائف سیونگ ایمبولینسز چلائی جا رہی ہیں۔گذشتہ دو سالوں میں 51,120 افراد کی زندگی بچانے کیلئے ایمبولینس کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے جبکہ صحت مراکز کی طرف جاتے ہوئے ایمبولینس کے اند ر 151بچوں کی بحفاظت ولادت ہو چکی ہے۔
صوبائی وزیر نے عوام کو مثالی سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ” آج کا دن کراچی کے لوگوں کیلئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور یہ اقدام سندھ کے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کے صوبائی حکومت کے وعدے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہم جلد سے جلد زندگی بچانے والی ایمبولینس سروس کی سہولت کے دائرہ کار کو سند ھ کے تمام اضلاح تک پھیلانے کے لئے کوشاں ہیں ۔
امن فاؤنڈیشن کے سی ای او ، مجاہد خا ن نے بھی سندھ ریسکیو اور میڈیکل سروسز کے اجراء پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہون نے کہا ” ہم کراچی اور سندھ میں عالمی معیار کی ایمرجنسی میڈیکل سروسز کی فراہمی کا موقع فراہم کرنے پر سندھ حکومت کے مشکور ہیں۔ آج کے دن ہم نے امن فاؤنڈیشن کے قیام کی سوچ پر درست عمل درآمد کی سمت ایک اہم قدم اُٹھایا ہے۔ ہمارا عزم یہی تھا کہ کم سہولت والے طبقے کے لئے عوامی سروس کا آغاز کریں اور اس کو اسٹریٹجک اشتراک کی بدولت مزید فروغ دیں۔ “
اس تقریب میں سیکریٹری صحت اور وزارت صحت کے دیگر سینئر افسران کے ساتھ ساتھ امن ہیلتھ کیئر کی سی ای او اور ٹیم کے سینئر ممبران بھی شریک تھے۔
سندھ ریسکیو اور میڈیکل سروسز کے تحت چلنے والی ایمبولینسز کو امن فاؤندیشن کی قابل ٹیم ہی چلائے گی اور عوام کی فلاح کے لئے کوالٹی کنٹرول اور تمام پروٹوکولز پر اپنے دس سال کے تجربے کی روشنی میں عمل جاری رہے گا۔
ماضی کی طرح اب بھی اس ہسپتال تک پہنچنے سے پہلے طبی امداد فراہم کرنے کی سہولیات سے لیس اس ایمبولینس کی سہولت سے 1021پر ڈائل کر کے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ ماضی کے طریقہ کار اور عالمی بیسٹ پریکٹسز کی روشنی میں یہ سروس کی فراہمی میں کراچی بھر سے ان مریضوں کو زیادہ ترجیح دے گی جن کی زندگی کو شدید خظرہ لاحق ہے۔
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.