کوپا امریکہ فٹ بال کپ میں کل پہلا کوارٹر فائنل میچ کھیلا جائے گا، برازیل اور پیراگوئے کی ٹیمیں پنجہ آزما ہونگی

بدھ 26 جون 2019 12:15

کوپا امریکہ فٹ بال کپ میں کل پہلا کوارٹر فائنل میچ کھیلا جائے گا، برازیل ..
ریوڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) برازیل اور پیراگوئے کی ٹیمیں کوپا امریکہ فٹ بال کپ کے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں کل جمعرات کو الجیرا کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق کوپا امریکا فٹ بال کپ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوچکی ہے اور برازیل، پیراگوئے، وینزویلا، ارجنٹائن، کولمبیا، چلی، یوروگوئے اور پیرو کی ٹیمیں ایونٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ (آج) جمعرات سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پہلے کوارٹر فائنل میچ میں برازیل اور پیراگوئے کی ٹیمیں نبردآزما ہونگی۔ ایونٹ میں پرسوں جمعہ کو دو کوارٹر فائنل میچ کھیلے جائینگے اور یوں دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں وینزویلا کا مقابلہ ارجنٹائن سے ہوگا، اسی طرح تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں کولمبیا کا مقابلہ چلی سے ہوگا جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں یوروگوئے اور پیرو کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 2 جولائی کو کھیلا جائے گا، دوسرا سیمی فائنل میچ 3 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 7 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :