رواں مالی سال میں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی شرح میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ، سٹیٹ بنک آف پاکستان

بدھ 26 جون 2019 12:26

رواں مالی سال میں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) رواں مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی شرح میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2018ء سے لیکرمئی 2019ء تک ملک میں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 59.5 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 32.22 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کے 11 ماہ میں پاکستان میں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 45 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعدادوشمارکے مطابق مئی 2019 ء میں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں 1.4 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال2016-17ء اور 2015-16ئ میں اس شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم بالترتیب 296.1 اور289 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیاتھا۔ اسی طرح مالی سال 2014-15ء اورمالی سال 2013-14ء میں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں براہ راست سرمایہ کاری کا حجم بالترتیب 256.4 اور197.8 ملین ڈالررہا تھا۔ ٹیکسٹائل کا شعبہ ان 10 بڑے شعبہ جات میں شامل ہیں جہاں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی شرح زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :