جان فیورو بیونسے کے مداح نکلے

بدھ 26 جون 2019 12:29

جان فیورو بیونسے کے مداح نکلے
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) ہالی وڈ فلم ساز اور ہدایتکار جان فاوروگلوکارہ بیونسے کے مداح نکلے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ساز جان فاوروکے فلم ’’دی لائن کنگ‘‘ میں نالا کے کردار کے لئے اپنی آواز ریکارڈ کرنے والی گلوکارہ بیونسے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ان کی آواز کے مداح ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ انہیں اپنی فلم ’’دی لائن کنگ‘‘ میں نالا کے کردار کے لئے بیونسے بہتر لگیں۔

(جاری ہے)

ہدایتکار جان فاورو کی اینیمیٹڈڈ فلم ’’ دی لائن کنگ‘‘ 17جولائی کو سینما کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :