پہلی سعودی خاتون پائلٹ کا ہوائی اڈے پہنچنے پر شاندار استقبال

پائلٹ یاسمین المیمنی کی سعودی ہوائی اڈے پر واپسی،حکام نے پرتپاک استقبال کیا،بھولوں کا گلدستہ پیش

بدھ 26 جون 2019 13:04

پہلی سعودی خاتون پائلٹ کا ہوائی اڈے پہنچنے پر شاندار استقبال
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2019ء) سعودی عرب کی پہلی خاتون پائلٹ یاسمین المیمنی کا حائل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیپٹن پائلٹ یاسمین المیمنی گزشتہ روز معاون ہواباز کی حیثیت سے طیارہ اڑاتے ہوئے حائل ہوائی اڈے پر اتریں جہاں ہوائی اڈے کے حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھول پیش کیے۔

(جاری ہے)

یاسمین المیمنی نجی فضائی کمپنی میں معاون ہواباز کے طور پر تعینات کی گئی ہیں اور بطور معاون پائلٹ یاسمین المیمنی نے یہ پہلی کمرشل پرواز اڑائی ہے۔یاد رہے کہ 29 سالہ یاسمین المیمنی نے امریکا میں ہوا بازی کا لائسنس حاصل کیا تھا جسے 2013ء میں سعودی لائسنس میں تبدیل کردیا گیا تاہم اس عرصے میں انہیں طیارہ اڑانے کا موقع نہیں ملا، یہ پہلا موقع ہے جب وہ طیارہ اڑا کر حائل پہنچی ہیں۔

متعلقہ عنوان :