392 کلو میٹر طویل سکھر۔ ملتان موٹر وے اگست 2019ء، ہکلہ۔ ڈی آئی خان موٹروے منصوبہ 129 ارب روپے کی لاگت سے اگلے سال مئی تک مکمل ہوگا،

سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام کی ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو

بدھ 26 جون 2019 13:32

392 کلو میٹر طویل سکھر۔ ملتان موٹر وے اگست 2019ء، ہکلہ۔ ڈی آئی خان موٹروے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت قومی شاہراہوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے خطیر سرمایہ کاری کی جارہی ہے، 392 کلو میٹر طویل سکھر۔ ملتان موٹر وے اگست 2019ء میں مکمل ہوجائے گا، پاکستان کی ترقی سی پیک کی شاہراہوں پر دوڑ کر آئے گی جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ پشاور۔ لاہور۔کراچی موٹر وے کے سکھر۔ ملتان سیکشن پر کام تیزی سے جاری ہے۔یہ 392کلومیٹر طویل 6 رویہ موٹر وے ہے۔ یہ موٹر وے چائنہ ایگزم بینک کی مدد سے تعمیر کی جارہی ہے جو سی پیک کا حصہ ہے۔ منصوبہ پر کام اگست 2019ء میں مکمل ہوگا۔ حکام کے مطابق سی پیک کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان۔

(جاری ہے)

ہکلہ موٹروے، سکھر ملتان سیکشن، ہزارہ موٹروے، سیالکوٹ لاہور سیکشن، گوادر میں ایسٹ بے ایکسپریس وے سمیت ملک کی مختلف شاہراہوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

250کلومیٹر طویل ڈی آئی خان موٹروے چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ ہے، منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کے لئے ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے کو پانچ حصوں میں تقسیم کیاگیا ہے جن میں یارک رحمان خیل، رحمانی خیل کوٹ بیلیاں، کوٹ بیلیاں تراپ، تراپ پنڈی گھیپ اور پنڈی گھیپ ہکلہ انٹر چینج شامل ہیں۔ یہ منصوبہ 129 ارب روپے کی لاگت سے اگلے سال مئی تک مکمل ہوگا۔ موٹروے کی تعمیر سے ڈیرہ اسماعیل خان اور بلوچستان میں تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کوفروغ ملے گا۔