پاکستانی یو ٹیوبر چین کے نے آئٹم نمبر ’’گینگسٹر گڑیا‘‘ کے بعد فلم ’’باجی‘‘کے بائیکاٹ کی اپیل کر دی

بدھ 26 جون 2019 13:32

پاکستانی یو ٹیوبر چین کے نے آئٹم نمبر ’’گینگسٹر گڑیا‘‘ کے بعد فلم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) پاکستانی یو ٹیوبر چین کے نے آئٹم نمبر’’گینگسٹر گڑیا‘‘ کے بعد فلم ’’باجی‘‘کے بائیکاٹ کی اپیل کر دی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق مہوش حیات کو فلم ’’باجی‘‘ میں آئٹم نمبر’’گینگسٹر گڑیا‘‘ کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا،اور اب یو ٹیوبرنادر چین صدیقی عرف چین کے نے فلم ’’باجی‘‘ کے بائیکاٹ کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اس فلم کی حمایت کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ پاکستانی فلم انڈسٹری میں آئٹم نمبرز کی حمایت کر رہے ہیں، آئٹم نمبرز کی حمایت پاکستانی میڈیا کی تباہی ہے، انہوں نے کہا کہ میں اپنے مداحوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اگر وہ میرے میوزک اور میرے مواد کو پسند کرتے ہیں تو براہ مہربانی اس فلم کے ٹکٹس نہ خریدیں ۔

متعلقہ عنوان :