روہت شرما بھارتی شائقین کرکٹ کے زخموں پر نمک چھڑکنے لگے

بھارتی اوپنر نے ایک تصویر شیئر کی جس میں چیمپئنز ٹرافی 2017ءمیں جیت پر خوشی کا اظہار کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 26 جون 2019 13:18

روہت شرما بھارتی شائقین کرکٹ کے زخموں پر نمک چھڑکنے لگے
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جون2019ء) بھارتی اوپنر روہت شرما نے مداحوں کو ایک مرتبہ پھر 2017 ءمیں چیمپئنز ٹرافی فائنل کی بدترین شکست کی یاد دلا دی جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔روہت شرما نے 2013ءکی چیمپئنز ٹرافی کی ماضی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے غلط ہیش ٹیگ کا استعمال کیا جو ان کے لیے کافی بھاری پڑ گیا جسے بعدازاں انہیں ڈیلیٹ کرنا پڑا۔

روہت شرما نے 2013 ءکی چیمپئنز ٹرافی کی جیت کی تصویر شئیر کی لیکن اسی کے ساتھ یہ غلطی کر بیٹھے کہ ہیش ٹیگ میں 2017 ءلکھ دیا، ان کی اس غلطی نے 2سال قبل پاکستان کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کی عبرتناک شکست سے بھارتی شائقین کو لگنے والے زخموں کو دوبارہ تازہ کردیا۔2017 ءکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

(جاری ہے)

روہت شرما کی ٹوئٹ کے بعد مداحوں کے ردعمل میں کافی دلچسپ تبصرے سامنے آئے ہیں، بھارتی اوپنر کا کسی نے مذاق اڑیا تو کسی نے کہا کہ اسے ٹھیک کیا جائے جبکہ بعض ٹوئٹر صارفین نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے بھی روہت شرما کو غلطی بتائی۔

متعلقہ عنوان :