جمعیت علمائے اسلام (ف )کے زیر اہتمام منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں جماعت اسلامی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کی شرکت سے معذرت

بدھ 26 جون 2019 13:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) جمعیت علمائے اسلام (ف )کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں جماعت اسلامی اور بلوچستان نیشنل پارٹی نے شرکت سے معذرت کرلی۔بدھ کو یہاں منعقد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں جماعت اسلامی کی طرف سے کسی رہنما نے شرکت نہیں کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے اے پی سی میں شرکت سے پیشگی معذرت کی ہے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ نواب زادہ اختر مینگل نے بھی مولانا فضل الرحمن سے اپنی طرف سے لکھے گئے خط میں معذرت کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بلوچستان کے حوالے سے جن تحفظات کا اظہار کیا ہے وہ اے پی سی میں ضرور زیر بحث لائے جائیں تاہم انہوں نے بھی اے پی سی میں شرکت سے معذرت کی ہے۔