حیدر آباد ٹرین حادثہ کو چھ روز گزرنے کے باوجود ٹرین آپریشن بہتر نہ ہوسکا

متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ،مسافر وں اور عزیز و اقارب شدید مشکلات کا شکار رہے

بدھ 26 جون 2019 14:18

حیدر آباد ٹرین حادثہ کو چھ روز گزرنے کے باوجود ٹرین آپریشن بہتر نہ ہوسکا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2019ء) حیدر آباد میں ٹرین حادثہ کو چھ روز گزرنے کے باوجود ٹرین آپریشن بہتر نہ ہوسکا ، متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافر وں اور ان کے عزیز و اقارب کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے اور لاہور سے جانے والی متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار رہیں۔کراچی سے لاہور آنے والی بزنس ایکسپریس ،کراچی سے آنے والی جناح ایکسپریس ،عوام ایکسپریس،کراچی ایکسپریس،شاہ حسین ایکسپریس ،قراقرم ایکسپریس اورگرین لائن ایکسپریس تاخیر کا شکار ہیں ۔ مسافر ٹرینیں تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں اور ان کے عزیز و اقارب کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔