افغانستان میں دو امریکی اہلکار ہلاک، نیٹوفورسز تفصیلات بتانے سے گریزاں

واقعہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے دورہ کابل کے ایک روز بعد پیش آیا،غیرملکی میڈیا

بدھ 26 جون 2019 14:55

افغانستان میں دو امریکی اہلکار ہلاک، نیٹوفورسز تفصیلات بتانے سے گریزاں
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2019ء) افغانستان میں دو امریکی اہلکار ہلاک ہو گئے، امریکی فوج اور نیٹو اتحاد تفصیلات بتانے سے گریزاں ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ملٹری اور نیٹو فورسز نے اس بات کی تصدیق کی کہ دو امریکی اہلکار افغانستان میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے دورہ کابل کے ایک روز بعد پیش آیا۔ہلاکتیں کیسے ہوئیں، امریکی فوج اور نیٹو اتحاد تفصیلات بتانے سے گریزاں ہے۔ 18 سالہ اس جنگ میں اب تک چوبیس سو زیادہ امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔