Live Updates

بالاکوٹ حملے سے قبل بھارتی فضائیہ کے اہلکار پاک فضائیہ سے کافی خوفزدہ تھے

بھارتی فضائیہ کے اہلکار ساری رات خوف میں مبتلا رہے اور سگریٹ نوشی کرتے رہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 جون 2019 16:03

بالاکوٹ حملے سے قبل بھارتی فضائیہ کے اہلکار پاک فضائیہ سے کافی خوفزدہ ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جون 2019ء) : بھارت ہمیشہ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی میں مصروف رہتا ہے۔ اور اپنی بڑائی ثبوت کرنے میں رہی لگا رہتا ہے۔ لیکن بھارت کی کئی ایسی حرکات ہیں جو عالمی سطح پربھی بھارت کی جگ ہنسائی کا موجب بن چکی ہیں جبکہ بھارت کی گیدڑ بھبھکیاں بھی ہمیشہ بھارت کے لیے باعث ندامت رہی ہیں لیکن اس کے باوجود بھارت کو کوئی سبق حاصل نہیں ہوتا۔

پلوامہ حملے اور بالاکوٹ کی کارروائی سے ہر کوئی واقف ہے لیکن حال ہی میں بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ بھارتی فضائیہ کے جن پائلٹس کو بالاکوٹ میں نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کرنے کا ٹاسک سونپا گیا تھا وہ پوری رات سو نہیں سکے۔ جس کی ایک وجہ تو اتنا بڑا ٹاسک سونپا جانا تھا اور دوسرا ان کو پاک فضائیہ کی جانب سے دیے جانے والے رد عمل کا خوف تھا۔

(جاری ہے)

ان پائلٹس سے جب اس سلسلے میں دریافت کیا گیا تو اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے مشن پر جانے سے قبل کافی سگریٹ نوشی کی تھی۔ نوجوان اسکوارڈن نے بالاکوٹ اسٹرائیک سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ مشن سے متعلق معلوم ہونے پر ہم کافی بے چین رہے تھے۔ یہی نہیں مشن سے واپس آنے کے بعد بھی بھارتی فضائیہ کے پائلٹس کافی اپ سیٹ رہے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ مشن سے واپس آنے کے بعد بھی اسکوارڈنز کافی دنوں تک اس اسٹرائیک کے اثر سے باہر نہیں آسکے۔

جب ان سے دریافت کیا گیا کہ مشن مکمل کرنے کے بعد انہوں نے کیا کیا تو انہوں نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا ، مُسکرائے اور جواب دیا کہ ہم نے مزید سگریٹ سُلگائے تھے۔ یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں 14 فروری کو ایک کار خود کش دھماکے میں 40 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے جس کا الزام بھارت نے براہ راست پاکستان پر عائد کیا تھا۔ پلوامہ واقعے کے بعد صورتحال کشیدہ ہوئی اور 26 فروری کی رات بھارتی فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی پر بھارتی طیارے بالاکوٹ کے قریب نصب ہتھیار پھینکتے ہوئے بھاگ نکلے تھے۔

جس کے بعد بدھ کی صبح 27 فروری کو پاک فضائیہ نے بھارت کو سرپرائز دیتے ہوئے بھارت کے دو طیارے مار گرائے جبکہ ایک بھارتی پائلٹ کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔ پاک فوج نے ابھی نندن کو مشتعل ہجوم سے بچایا اور حراست میں لے لیا تھا۔ بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کی گرفتاری کے بعد سے بھارتی میڈیا میں یہ چرچا تھا کہ پاکستان اب پائلٹ کی رہائی کے لیے بھارت کے سامنے شرائط رکھے گا ، بھارتی حکومت نے مؤقف دیا کہ ہم کسی قسم کی شرائط ماننے کو تیار نہیں ہیں۔

لیکن جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان کیا اور ساتھ ہی کہا کہ ہم بھارتی پائلٹ کو امن کے فروغ کے لیے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے اس فیصلے کو نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ عالمی سطح پر بھی خوب سراہا گیا تھا۔جمعہ کے روز یکم مارچ کو بھارتی پائلٹ ابھینندن کو پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات