Live Updates

عوام کی جانب سے مسترد کئے جانے والے سیاستدانوں کو صرف اقتدار سے باہر ہونے کا درد ہے، چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن

بدھ 26 جون 2019 16:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ عوام کی جانب سے مسترد کئے جانے والے سیاسی شخصیات کو صرف اقتدار سے باہر ہونے کا درد ہے، وہ اپنا درد عوام کے درد سے جوڑ کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، انہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، مولانا فضل الرحمن 1988ء کے بعد پہلی مرتبہ اقتدار سے باہر ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں معاشی استحکام کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، چین، قطر، سعودی عرب سمیت دوست ممالک معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہماری مدد کر رہے ہیں، اپوزیشن جانتی ہے کہ اس کا چورن بکنے والا نہیں ہے، اسی لئے عوام کے مہنگائی کے درد کو اپنے سیاسی درد کے ساتھ جوڑ کر تحریک چلانے کی باتیں کر رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات