گورنر سندھ کی کوئٹہ کے علاقے لورالائی میں پولیس لائن میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت

بدھ 26 جون 2019 17:27

گورنر سندھ کی کوئٹہ کے علاقے لورالائی میں پولیس لائن میں ہونے والے ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کوئٹہ، لورالائی میں پولیس لائن میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے جاں بحق افراد کی مغفرت، درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی د عا بھی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس کارکردگی سے ثابت ہوگیا کہ دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔ گورنر سندھ نے حملے کو ناکام بنانے میں حصہ لینے والے پولیس افسران کو خراج تحسین اور انعام دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اہم کردار ہے۔