Live Updates

پاکستان نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں بھارت کی حمایت کر دی

اگر عمران خان کے علاوہ کو ئی اور وزیر اعظم ہوتا تو ایسا کرتا؟ حامد میر نے سوال اُٹھا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 جون 2019 17:26

پاکستان نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں بھارت کی حمایت کر دی
نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جون 2019ء) : پاکستان نے اپنے ہمسایہ ملک بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کی جتنی بھی کوشش کی اور مذاکرات کی جتنی مرتبہ بھی پیشکش کی بھارت نے ہمیشہ ہٹ دھرمی کا ہی مظاہرہ کیا۔ بھارت میں پاکستان کے خلاف نفرت انگیز جذبات کو ہوا دی جاتی ہے جبکہ پاکستان جذبہ خیر سگالی کے تحت ہمیشہ سے بھارت سے دوستی کا ہاتھ بڑھاتا آیا ہے۔

اسی جذبہ کے تحت اب بھی اقوام متحدہ میں پاکستان نے بھارت کی حمایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی دو سالہ رکنیت کے لیے پاکستان نے بھارت کی حمایت کردی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ایشیا پیسفک گروپ نے اجتماعی طور پر دو سال کے لیے غیر مستقل نشست کے لیے بھارت کی حمایت کی۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے بھارت کی اس حمایت پر پاکستان کے سینئر تجزیہ کار حامد میر نے بھی اعتراض کیا اور سوال اُٹھا دیا۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں حامد میر کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان نے بھارت کی حمایت کردی لیکن پُرانا بھارت پاکستان کی حمایت نہیں کرے گا۔
اس معاملے پر نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تو بھارت کی حمایت کی ہے، لیکن کیا بھارت پاکستان کے لیے ایسا کرے گا؟ انہوں نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر عمران خان کے علاوہ کو ئی اور وزیر اعظم ہوتا تو ایسا کرتا؟ اور اگر وہ وزیراعظم ایسا کرتا بھی تو اس کے لیے پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل کیا ہوتا؟ انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی ایسا کرتے تو ان کو مودی کا یار کہا جاتا ۔

حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کی جانب سے بھارت کی اس طرح کی حمایت حیران کن ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات