ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس کے دوران شائقین اور میڈیا نمائندگان کو انٹرنیٹ کی سہولیت میسر ہو گی

بدھ 26 جون 2019 17:41

ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس کے دوران شائقین اور میڈیا نمائندگان کو انٹرنیٹ ..
گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) انٹرنیشنل ٹور ڈی خنجراب (ٹی ڈی کی) سائیکل ریس 2019ء کیلئے سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن ایس سی او شریک پارٹنر کے طور پر فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ریس کے افتتاح سے لے کر اختتام تک سٹی پارک گلگت راکاپوشی ویو پوائنٹ کریم آباد ایگل نیسٹ، سوست اور خنجراب ٹاپ پر خصوصی اور تیز ترین وائی فائی انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کی جا رہی ہے جبکہ اس کے علاوہ خصوصی طور پر تیار کی گئی ایس سی او میڈیا وین جو موبائل شکل میں شروع سے آخر تک شرکاء کے ساتھ رہے گی جس سے نہ صرف میڈیا کے نمائندوں اور ایونٹ میں شامل دیگر شرکاء کو آن لائن ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کی سہولت میسر آئے گی۔

بگ ونگ پیرا گلائیڈنگ کلب ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس کے افتتاح کے موقع اپنے فن کا مظاہرہ کرے گی اور پیرا گلائیڈرز پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے سٹی پارک میں لینڈ کریں گے۔