گیل کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں برائن لارا کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 61 رنز درکار

بدھ 26 جون 2019 18:09

گیل کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں برائن لارا کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے ..
مانچسٹر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) جارح مزاج ویسٹ انڈین اوپننگ بلے باز کرس گیل کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق ہم وطن بلے باز برائن لارا کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 61 رنز درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ (آج) جمعرات کو بھارت کے خلاف میچ میں لارا کا ریکارڈ توڑ دیں گے، اگر گیل کامیاب ہوئے تو وہ ملک کی طرف سے زیادہ ون ڈے انٹرنیشنل رنز بنانے والے بلے باز بن جائیں گے، لارا نے اب تک 299 ایک روزہ میچ میں 10405 رنز بنا رکھے تھے جبکہ گیل نے 295 میچز میں 10345 رنز بنائے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :